۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امام جمعه دیر

حوزہ / حجت الاسلام حسینی نے کہا: امام خمینی (رح) نے ہمیں ذلت و رسوائی اور استعمار کی غلامی سے نجات دلائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر دیّر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے امام خمینی (رہ) مصلائے شہدائے محراب میں امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رح) نے ہمیں ذلت و رسوائی اور استعمار کی غلامی سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہا: علمائے دین کو لوگ فراموش نہیں کریں گے ۔ بانی انقلاب اسلامی کی یاد اور نام ہمیشہ زندہ ہے اگرچہ ان کا جسد خاکی ہمارے درمیان نہیں ہے۔

امام جمعہ دیر شہر دیّر نے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کے موقع پر رہبر معظم کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) نے تین بنیادی کام کیے جن میں ایران میں اسلامی انقلاب برپا کرنا، عالم اسلام میں ملت اسلامیہ کو بیدار کرنا اور دنیا میں روحانیت و معنویت کا احیاء کرنا شامل ہیں۔

حجۃ الاسلام حسینی نے اس تقریب میں برادران و خواہران کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا: فاطمی حجاب میں ملبوس خواتین اور بچیاں ہمارا فخر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .