۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ملت ایران کا اتحاد و وحدت

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی نے ملت ایران کے اتحاد و وحدت کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا: اتحاد، مختلف مذاہب اور اقوام کی یکجہتی اور دیگر دسیوں اسباب نے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دینی علوم کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود محمدی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی یاد میں سالگرہ کے ایام کی مناسبت سے صوبہ کردستان میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: نظام شہنشاہیت کے مقابلے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے لئے ملت ایران نے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں طویل جدوجہد کی۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ملت ایران کا اتحاد انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز تھا۔

انہوں نے مزید کہا: دین، مذاہب اور اقوام کی یکجہتی اور دیگر دسیوں اسباب نے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کی۔

حجۃالاسلام محمدی نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ہم سب کی ذمہ داریاں مزید سنگین ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا: آج انقلاب اسلامی کی کامیابی کو چالیس سال گزر جانے کے بعد ہمارے دشمنوں نے ہمارے لئے بہت ساری مشکلات کھڑی کردیں ہیں۔ ہمیں ان مشکلات کو عبور کرنا ہوگا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی نے کہا: مغربی میڈیا انقلاب اسلامی اور ملک میں دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا: جب تک انقلاب اسلامی کی قیادت رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی کے ہاتھوں میں ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ حضرت خامنہ ای کی مدبرانہ اور حکیمانہ قیادت نے گذشتہ سالوں میں داخلی اور خارجی سازشوں کو ناکام بنایا ہے پس ان کا وجود اسلامی نظام کے لئے بابرکت ہے۔

حجۃالاسلام محمدی نے آخر میں کہا: جب تک ہم سب ولایت فقیہ کے حامی ہوں گے ہمارے ملک کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے اور انشاءاللہ یہ انقلاب حضرت مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے انقلاب کے ساتھ متصل ہوگا۔ پس ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس الہی ہدف کے حصول کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .