۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
شام

حوزہ/ شام کے صوبہ ادلب کے علاقے ’’جبل الزاویہ‘‘ میں فضائی حملے میں تحریر الشام سے تعلق رکھنے والے پچاس دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ ادلب کے علاقے ’’جبل الزاویہ‘‘ میں فضائی حملے میں تحریر الشام سے تعلق رکھنے والے پچاس دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس ملک کے شمال میں واقع صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ تحریر الشام (النصرہ فرنٹ) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، شام کے جنگی طیاروں نے صبح سویرے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ کے علاقے میں تحریر الشام سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی جنگی طیاروں نے جبل الزاویہ میں سات حملے کیے اور ادلب کے جنوب میں " جبل العربین " کے اطراف کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔ ادھر دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اس سے منسلک دہشت گرد گروپ " حمزہ بریگیڈ " کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ اس حملے میں اس گروہ کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ربیع العثمان، جو ’’ابو کرمو مورک‘‘ کے نام سے مشہور تھا، وہ بھی مارا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .