۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل‘ بحرانوں‘ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے۔ اگر عید الاضحی سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحی کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ عیدالاضحی اور قربانی کا سبق نہایت واضح ہے اس کے مطابق رسم قربانی بھر پور طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور گروہی خواہشات اور مفادات کی قربانی بھر پور طریقے سے پیش کر نے کی کوشش کی جائے جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو ،عادلانہ نظام قائم ،اچھا معاشرہ کی تشکیل ہو ،بین الاقومی سطح پر آزاد اور خود مختار قومی کی حیثیت ہو۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل‘ بحرانوں‘ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال نے خوب کہا کہ ”غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم نہایت اس کی حسین ؑ ابتدا ہے اسماعیل ؑ “

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .