۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آرم جامعه مدرسین

حوزہ/ غاصب صہیونیوں کی جانب سے قرآن مجید کی توہین پر جامعه مدرسین حوزہ علمیه قم نے ایک بیانیے میں، اس غیر انسانی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم کے قابض صہیونیوں کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کے خلاف جاری بیانیے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

«لَا یَأْتِیهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِیلٌ مِنْ حَکِیمٍ حَمِیدٍ» (فصلت، ۴۲)

طفل کش غاصب صہیونیوں کی جانب سے کلام الٰہی اور مقدسات اسلامی کی توہین سے ایک بار پھر اس شیطان کی خباثت واضح ہو گئی۔

ان جرائم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنا جائز نہیں ہے، لہٰذا امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد انسانوں کو اس فتنہ انگیزی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیئے۔

جامعه مدرسین حوزہ علمیه قم ظالم صہیونیوں کے اس مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے:

قرآن کریم اپنی عظمت اور نورانیت سے ان جہالتوں کی وجہ سے ختم نہیں ہوگا بلکہ پہلے کی طرح توہین کا ارتکاب کرنے والوں کی آنکھوں کو اندھا کرے گا۔

دنیا کا مستقبل، قرآن مجید اور دین اسلام سے متعلق ہے اور دین، اخلاق اور معنویت کے دشمن قرآن کی حکمرانی کے خداوند عالم کے سچے وعدے سے مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

دنیا بہت جلد غاصب صہیونی حکومت کی تباہی کا مشاہدہ کرے گی اور ان جہنمیوں کا تاریک وجود اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

جامعه مدرسین حوزہ علمیه قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .