۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام ارزنده

حوزہ / ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: اگرچہ مغربی ممالک نے پیشرفتہ ترین فوجی سازوسامان یوکرین کو دے رکھا ہے لیکن پھر بھی وہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمد علی ارزندہ نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے آپ اور نمازیوں کو تقوی اختیار کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کو چالیس سال گزر جانے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن کسی ملک کو ایران کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن ایرانی جوانوں کی محنت اور کوشش کے بل بوتے پر اسلامی جمہوریہ ایران اس منزل تک پہنچ گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں کوئی ملک ایران کا بنایا ہوا پیشرفتہ ترین اسلحہ نا خرید لے۔

شہر ہمدان کے امام جمعہ نے مزید کہا: دشمن دن رات اس فکر میں ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت کا مقابلہ کیسے کرے۔ وہ آءے دن اس کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتا۔

حجۃ الاسلام محمد علی ارزندہ نے کہا: مغربی ممالک نے جدید ترین اسلحہ یوکرین کو دے رکھا ہے لیکن پھر بھی وہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرونز کس قدر پیشرفتہ ہیں اور وہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: وہ زمانہ گزر گیا جب امریکہ طاقتور تھا۔ عنقریب خلیج فارس سے اجناس روس اور دیگر ممالک کو جائیں گی۔ جس کے نتیجے میں ہر سال ایران کو پچیس ملیارد ڈالر درآمد ہو گی۔

انہوں نے ایران میں حالیہ بلوائیوں اور فتنوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان حالات میں نامور شخصیات کو سوچ سمجھ کر اظہار نظر کرنا چاہیے تاکہ دشمن ان کی باتوں سے غلط استفادہ نہ کرسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .