۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لز چینی

حوزہ/ ریپبلکن پارٹی کی ایک خاتون نمائندے نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ اگلے انتخابات میں امیدوار بنتے ہیں تو ایک نئی قدامت پسند پارٹی وجود میں آ سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریپبلکن پارٹی ک نمائندہ لز چینی نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا گیا تو ریپبلکن پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

لز چینی کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی جگہ ایک نئی قدامت پسند پارٹی وجود میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکہ کے صدر نہیں بن سکتے۔

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی بیٹی لز چینی کا تعلق ریپبلکن پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس پر حملے کے بعد وہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی نائب سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کرنے والے ریپبلکنز کے بارے میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹس سے زیادہ خطرناک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں لز چینی کو ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے شکست دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی شکست سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے مخالفین کی ریپبلکن پارٹی میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ وہ شروع سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے امریکا کی صدارت کے لیے 2024 کے انتخابات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .