۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فایق رستمی

حوزہ/ امام جمعہ سنندج نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے، اس ملک کی دولت آسانی سے امریکہ اور یورپی ممالک منتقل ہوتی تھی، لیکن انقلاب اسلامی کی فتح و کامرانی کے ساتھ ہی لوٹ مار کرنے والوں کے ہاتھ منقطع ہوگئے اور آج ہم دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران صوبہ کردستان شہر سنندج کے امام جمعہ مولوی ماموستا فایق رستمی نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ حکومتی عہدیداروں سمیت ہم سب کو شہداء کی قدردانی کرنی چاہیے، کیوں کہ ان عزیزوں نے خالص نیت کے ساتھ  میدان جنگ میں قدم رکھا اور اسلام اور انقلاب کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مجلس خبرگان رہبری میں کردستانی عوامی نمائندے نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، دشمنوں کی طرف سے ایرانی قوم پر معاشی اور سیاسی  پابندیوں کے ذریعے بہت دباؤ رہا ہے، لیکن ان تمام بحرانوں اور خطرات کے باوجود ہمارے غیور عوام کا صبر قابل تحسین ہے۔

امام جمعہ اہل سنت شہر سنندج مزید کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے، اس ملک کی دولت آسانی سے امریکہ اور یورپی ممالک منتقل ہوتی تھی ، لیکن انقلاب اسلامی کی فتح و کامرانی کے ساتھ ہی لوٹ مار کرنے والوں کے ہاتھ منقطع ہوگئے اور آج ہم دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

مولوی ماموستا رستمی نے بیان کیا کہ کورونا وائرس نے تقریباً ایک سال سے دنیا اور ایران کو متأثر کر رکھا ہے اور بدقسمتی سے بہت سے جانی نقصان ہوا ہے اور ہمارے کچھ ہم وطن اس وباء کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ان دنوں اس وائرس کی شدت میں کمی ہو گئی ہے پھر بھی عوام سے ادارہ برائے صحت کی ہدایات پر مزید عملدرآمد کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .