۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فایق رستمی

حوزہ/ صوبہ کردستان سے ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی نے کہا: روایات کے مطابق لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے پس اگر مخلوق خدا کی خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کی خاطر خدمت کی جائے تو وہ عبادت کے زمرے میں آتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان سے ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے شہر سنندج کے میئر اور میونسپل کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی ہے۔

شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: بلدیہ ایک اہم ادارہ ہے اور چونکہ اس ادارے کا رابطہ ڈائریکٹ لوگوں سے ہوتا ہے اس لئے اس ادارے کی ذمہ داریاں نہایت سنگین ہیں۔

مولوی فائق رستمی نے کہا: شہر سنندج کی ترقی و پیشرفت کے لئے ضروری ہے کہ اس شہر کی مشکلات کی نشاندہی کی جائے اور پھر انہیں حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: روایات کے مطابق لوگوں کی خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لئے خدمت کرنا عبادت ہے۔ پس بلدیہ اور مسلسل کمیٹی کے برادران کو لوگوں کی خدمت کے لیے کی فرصت کو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .