۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دیدار رییس هلال احمر دیر با امام جمعه موقت آبدان

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اسماعیل بحرانی نے کہا: ریٖڈ کراس کے کارکن معاشرے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور لوگوں کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر آبادان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین اسماعیل بحرانی نے گذشتہ روز ریڈکراس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریڈکراس کی کارکردگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس ادارے کے کارکن معاشرے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور لوگوں کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جوانوں اور نوجوانوں کی جانب توجہ اور پروگراموں کو مذہبی رنگ دینا ہمیں اپنے اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شہر آبادان کے امام جمعہ نے کہا: یہ بات ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ ہم بھی "جمعیت ہلال احمر" (ریڈکراس) کے اراکین میں سے ہیں۔ اس ادارے کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہو ہم حاضر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .