۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سیدجواد مظلومی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید جواد مظلومی، قرآنی سرگرمیوں کے ان سرگرم کارکنوں میں سے ایک تھے جنہوں نے رضا آسیابانی کے ہمراہ مسلسل کوششیں کر کے "نور الجنان" اور "جامع الاحادیث" قرآنی سافٹ ویئر کو بنایا تاہم انہیں 1380شمسی میں "مرکز برائے رابطہ" "مرکز برائے قرآنی سرگرمیوں کے فروغ و ترقی"اور "وزارت برائے ثقافتی امور"کے توسط سے خادم القرآن منتخب قرار دیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی امور برائے حج و زیارت کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد مظلومی انتقال کر گئے۔

مرحوم حجت الاسلام مظلومی 1343 شمسی میں زنجان میں پیدا ہوئے، 1361 شمسی میں علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کے حصول کیلئے حوزہ علمیہ قم میں داخلہ لیا،وہ 1371شمسی سے فقہ اور اصول کے درس خارج میں مشغول تھے اور اسی دوران قم یونیورسٹی سے شعبہ فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی سند بھی حاصل کی۔

حجت الاسلام و المسلمین سید جواد مظلومی، قرآنی سرگرمیوں کے ان سرگرم کارکنوں میں سے ایک تھے جنہوں نے رضا آسیابانی کے ہمراہ مسلسل کوششیں کر کے "نور الجنان" اور "جامع الاحادیث" قرآنی سافٹ ویئر کو بنایا تاہم انہیں 1380شمسی میں "مرکز برائے رابطہ" "مرکز برائے قرآنی سرگرمیوں کے فروغ و ترقی"اور "وزارت برائے ثقافتی امور"کے توسط سے خادم القرآن منتخب قرار دیا گیا تھا۔

مرحوم و مغفور 1388 شمسی سے ، دفتر رہبر معظم انقلاب کے نائب برائے ثقافتی امور کے انچارج تھے اور 1398شمسی میں آپ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور برائے حج و زیارت کے نائب سربراہ منتخب ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .