۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله نظری خادم الشریعه

حوزہ/ آیت اللہ الحاج شیخ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ،پچھلے اتوار سے تہران کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے آج 88 سال کی عمر میں دارفانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مازندران ایران سے، آیت اللہ الحاج شیخ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ، امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب کے مخلص ساتھی تھے، کا آج دوپہر سے قبل تہران کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

اس متقی عالم دین کو پچھلے اتوار بیماری کے سبب تہران کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، تاہم آج 88 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

آیت اللہ نظری خادم الشریعہ امام خمینی و رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے دیرینہ دوست اور تحریک انقلاب کے مخلص مجاہدین میں سے ایک تھے جنہوں نے دین ،انقلاب ، اسلامی نظام کی سربلندی اور عوام کی خدمت میں اپنی بابرکت زندگی کو صرف کردیا۔

یہ انقلابی عالم دین، آیت اللہ العظمی بروجردی اور امام خمینی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے، آپ نے آٹھ سال تک ان عظیم انسانوں کے فقہ اور اصول کے حلقہ درس سے کسب فیض کیا۔

آیت اللہ نظری خادم الشریعہ ، جو امام خمینی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے، 1341-42 میں تحریک انقلاب کے آغاز سے ہی، مازندران کے شیعہ علماء کرام کی تحریک کے رہنماؤں اور بانیوں میں سے تھے۔

آیت اللہ نظری خادم الشریعہ، 1347/48شمسی میں ساری شہر کے علمائے کرام اور مومنین کی دعوت پر ساری شہر چلے گئے تاہم وہاں تبلیغی اور علمی سرگرمیاں سرانجام دے رہے تھے۔

آپ نے تحریک انقلاب کے اس ناسازگار حالات میں ، قبیلہ سواد کوہ کے غیور عوام کا محبت بھرا پیغام پیرس میں تحریک انقلاب کے بانی امام خمینی تک پہنچایا اور امام راحل نے ایک خط کے ذریعے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ انقلابی عالم، پیرس میں 12 دن قیام کے بعد، "12بہمن 1357شمسی "انقلابی پرواز" میں امام راحل (رح) کے ہمراہ  ایران واپس آئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .