۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آيت الله شيخ عيسى قاسم

حوزہ/ بحرین میں اسلامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ درحقیقت ٹرمپ اور میکرون شیطان، ادیان آسمانی کے اصل دشمن اور ادیان آسمانی کے پیروکاروں کے مابین جنگ کے خواہاں ہیں۔الہی مذاہب کے ماننے والوں کو چاہیے کہ ان دونوں کو اپنا اصلی دشمن قرار دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی حماقت، بدمزاجی، ذلت اور جہالت نے انہیں اس مقام پر پہنچایا کہ ظلم، گستاخی، جہالت، غلط تدبیر یہاں تک کہ حق، عدالت، امن و امان اور دوستوں کے مابین صلح و آشتی، زمین پر الہی نشانیوں اور انسانیت کے اتحاد کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پلید انسان کے ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اپنی حکومت جبر و استبداد کے آخری دن، آفتاب امامت اور آئمہ حق و عدالت کے آٹھویں امام، حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر  پر پابندی عائد کردی۔یہ ایک ایسا حرم ہے جو صرف انسانی فکری و معنوی ترقی،کلمہ توحید کی سربلندی اور عالم بشریت کے مابین بے مثال اتحاد و وحدت کے قیام کیلئے قائم ہے۔

مزید اپنے بیان میں کہا کہ مشہد الرضا(ع) نہ تو میدان جنگ ہے، نہ ہی کوئی سیاسی جماعت سے وابستہ ہے اور نہ ہی  قتل و غارت گری کرنے والی تنظیم ہے، بلکہ زمین پر نور افشانی کا ایک الہی ذریعہ ہے۔ اس کی جائیداد اوقاف اور عوامی عطیات ہیں، اس کا استعمال صرف کلمہ توحید، اقدار الہی کی سربلندی اور نشر و اشاعت،ضرورت مندوں، محتاجوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی راحت کے لئے کیا جاتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ ٹرمپ اس گھناؤنا جرم کا مرتکب ہوا، لیکن حقیقت میں پورے امریکی سیاسی نظام اور جب تک یہ اقتدار باقی ہے امریکی شیطانی جنایت اور جرائم کے حساب سے باقی رہے گا۔

آخر میں کہا کہ ٹرمپ امریکی اور میکرون فرانسیسی شیطان ہیں جو تمام آسمانی مذاہب کے مابین جنگ کو ہوا دینا چاہتے ہیں ،واقعتاً ان مذاہب کے ماننے والوں پر  واجب ہے کہ وہ ان دونوں کو اپنے دشمن کے طور پر متعارف کروائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .