حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سلفچگان کے امام جمعہ حجت الاسلام مہدی غروی نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تک اولیاء الہی کا اہم فریضہ انسان اور معاشرے کا تذکیہ و تربیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ زیارت امین اللہ کا یہ جملہ ہمارے حق میں متحقق ہو کہ «اللَّهُمَّ فَاجْعَلْ نَفْسِی... مَحْبُوبَةً فِی أَرْضِکَ وَ سَمَائِکَ»، تو اس حوالے سے حضرت کا یہ ارشاد رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ "تین عادات محبت کو جلب کرتی ہیں: لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا، ان کے مسائل میں ہمدردی اور ان کی مشکلات میں ان کا مددگار بننا۔"
حجت الاسلام غروی نے مغرب سے اقتصادی مذاکرات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا: ہمارے ملک میں کچھ افراد مغربی ممالک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے آغاز پر زور دیتے ہیں۔ البتہ، مقام معظم رہبری نے بارہا تاکید کی ہے کہ "مذاکرات فی نفسہ کوئی مسئلہ نہیں لیکن مذاکرات وہ ہوں جو مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے ہوں، نہ کہ محض خسارے کے لیے۔"
امام جمعہ سلفچگان نے کہا: مغربی حکومتیں خاص طور پر امریکہ، مختلف لابی گروپوں اور ایران مخالف عناصر کے دباؤ میں رہتی ہیں۔ یہ گروہ جیسے اسرائیل سے منسلک لابیز عام طور پر مذاکراتی عمل کو محدود کرنے یا ایران سے ایسے مطالبات پیش کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں جو ایران کی صلاحیت سے باہر ہوں، جس سے معاہدے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: البتہ آخرکار، اگر کوئی معاہدہ ہو بھی جائے تو مغربی ممالک قابل اعتماد نہیں چونکہ وہ اس پر پابند نہیں رہیں گے۔









آپ کا تبصرہ