۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام سید علی حسینی امام جمعه بروجرد

حوزہ / ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے کہا: مغربی ممالک سے کوئی امید وابستہ نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ وہ عہد شکن اور ناقابل اعتماد ہیں۔ جو بھی مغربی ممالک پر اعتماد کرے گا اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بروجرد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں روس اور یوکرائن کے مسئلہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور نیٹو نے یوکرائن پر تسلط قائم کر کے اس ملک کے صدر کو دھوکا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مغربی ممالک سے کسی قسم کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ مغربی ممالک عہد شکن اور ناقابل اعتماد ہیں۔ جس نے بھی ان پر اعتماد کیا اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے ایرانی صدر کے دورہ قطر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس دور میں بہت اچھے دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں کہ جن سے مستقبل میں ملک کو اقتصادی منافع حاصل ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں عید مبعث کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امید ہے لوگ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہے جشنِ عید مبعث کی پرشکوہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .