۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امیر قطر اور ایرانی صدر

حوزہ/ قطر اور ایران کے درمیان تاریخی دو طرفہ تعلقات کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے 10 سے زیادہ اقتصادی، سیاسی اور دیگر منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قطر اور ایران کے درمیان تاریخی دو طرفہ تعلقات کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے 10 سے زیادہ اقتصادی، سیاسی اور دیگر منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔

دونوں سربراہان نے موجودہ روابط کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آئندہ کے لیے مزید فروغ دینے کا پختہ عزم کیا۔

آیہ اللہ رئیسی نے زور دے کر کہا کہ علاقائی مسائل کا حل جنگ و جدل میں نہیں ہے بلکہ باہمی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے انھوں نے یمنی مظلومین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم ہونا چاہیے اور اس بے بنیاد و بے نتیجہ جنگ کو اب رُکنا چاہیے جس کا مناسب راہ حل فقط یمنی - یمنی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

انھوں نے امریکہ کی افغانستان کے پیسے دبانے کی مزمت کی اور مظلوم افغانی عوام کی حمایت پر تاکید کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .