حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران اور عالم اسلام کے خلاف گہرے اور سازشی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو اسرائیل اور امریکہ کے گہرے سازشی منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے اعمال پر حاضر اور ناظر ہے ہمارے تمام اعمال ، حرکات و سکنات محفوظ ہیں ، لہذا ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے سلسلے میں قدم اٹھانا چاہیے اور ایسی باتوں سے دور رہنا چاہیے جو اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خطے میں داعش کو ایجاد کیا اور جب داعش کے ذریعہ وہ اپنےشوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا تو اب وہ نئے طریقوں پر غور کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ ظہور کب ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جب بنی عباس کی حکومت ختم ہوجائےگی تب ظہور ہوگا۔ بنی عباس کی ظالم حکومت کا سلسلہ آج بھی خطے میں جاری ہے وہابی اور تکفیری حکومتیں بنی عباس کی حکومتیں ہیں جب ان کا خاتمہ ہوجائے گا تب امام (عج) کا ظہور ہوگا۔ انھوں نے ایران اور عالم اسلام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیاراور بیدار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ہمیں اپنے دشمنوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

امریکہ داعش کے ذریعےاپنےشوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا تو اب وہ نئے طریقوں پر غور کررہا ہے، آیت اللہ امامی کاشانی
حوزہ/ آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خطے میں داعش کو ایجاد کیا اور جب داعش کے ذریعہ وہ اپنےشوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا تو اب وہ نئے طریقوں پر غور کررہا ہے۔
-
دشمن ایران پر پابندیاں عائد کر کے اپنے مذموم عزائم نہیں حاصل کرپائے گا،امام جمعہ تہران
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا…
-
انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،امام جمعہ تہران
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی…
-
ایران کے تیسرے اقدام ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی وعدہ خلافی کا جواب ہے،امام جمعہ تہران
حوزہ/حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کریں۔
-
آیت اللہ امامی کاشانی کے انتقال پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عالم و مجاہد حضرت آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر…
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی سوچ احمقانہ سوچ ہے،امام جمعہ تہران
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ…
-
ندائے رہبر پر لبیک/ علماء، اساتذہ اور طلاب حوزہ علمیہ قم کا عظیم اجتماع
حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ’’قدم دوم انقلاب اسلامی‘‘ انقلاب کا دوسرا قدم کے عنوان سے جاری کئے گئے بہان کی حمایت میں علمائے کرام، اساتذہ…
-
ہم ملت لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ موسوی جزائری
حوزہ / صوبہ خوزستان میں مدرسہ علمیہ کے مینجنگ کونسل کے سربراہ نے کہا : ہم ملت لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا غم اور دکھ ہمارے لئے دردناک اور ان کی خوشی…
-
عراق میں داعش کے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں،ایرانی وزارت خارجہ
حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ماہ ضیافت الہی میں حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین پر دہشتگرد گروہ داعش کے بزدلانہ حملے میں حشد الشعبی کے جوانوں…
-
امیر قطر اور ایرانی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس؛ یمنی مظلوم عوام کی حمایت اور دو طرفہ تعلقات پر تاکید
حوزہ/ قطر اور ایران کے درمیان تاریخی دو طرفہ تعلقات کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے 10 سے زیادہ اقتصادی، سیاسی اور دیگر منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔
-
آل سعود اور متحدہ عرب امارات نے یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار کے طور پر حملہ کیا،یمنی سیاسی رہنما
حوزہ / یمنی سرگرم سیاسی رہنما احمد غالب الرھوی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اوزار کے طور پر ، یمن کے خلاف صریح…
آپ کا تبصرہ