۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
صدر رئیسی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر قطر کے امیر کی سرکاری دعوت پرپیر کے روز دوحہ پہنچ گئے جہاں ان کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی آج دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہماری حکومت کی سرفہرست پالیسیوں میں سامل ہے۔

یہ دورہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی سرکاری دعوت پر کیا گیا ہے۔جہاں وہ انکے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پیٹرولیم، ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزراء کے ساتھ ساتھ صدر کے دفتر کے سربراہ بھی اس سفر میں صدر رئیسی کے ہمراہ ہیں۔

اپنے قیام کے دوران صدر رئیسی کچھ معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے۔ وہ قطر میں ایرانی تارکین وطن سے بھی خطاب کریں گے اور ایرانی اور قطری تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ دوسرے دن، وہ ریاستوں اور حکومت کے سربراہان کے 6ویں جی ای سی ایف سربراہی اجلاس میں تقریر کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .