۲ خرداد ۱۴۰۱ |۲۱ شوال ۱۴۴۳ | May 23, 2022
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سلطنت عمان کے مفتی اعظم سے ملاقات

حوزہ/ ملاقات میں عمومی طور پر امت مسلمہ اور خاص کر عراق و سلطنت عمان اور دونوں ملکوں کی عوام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر نجف اشرف کا وفد عمان کے دورے پر ہے کہ جہاں انہوں نے سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد خلیلی صاحب سے ملاقات کی۔

مذکورہ ملاقات میں عمومی طور پر امت مسلمہ اور خاص کر عراق و سلطنت عمان اور دونوں ملکوں کی عوام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا نیز عالمی طور پر الحاد اور دین کے درمیان جاری رسہ کشی اور دینی و اخلاقی اقدار سے انحراف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان سازشوں سے بچانے میں مذہبی اداروں کی خدمات پر تاکید کی گئی۔

مذکورہ ملاقات میں طرفین نے ان سماجی بیماریوں اور اس کے مقابلے اور اسے روکنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ جو ہمارے بعض معاشرے میں مغربی ثقافت اور انکی میڈیا کی یلغار کے نتیجے میں داخل ہو گئیں ہیں ۔امور خیریہ میں باہمی مشورے اور جس میں خدا کی رضا شامل ہو اس پر مسلمانوں کے دلوں کو جمع کرنے کی دعا کے ساتھ اس ملاقات کا اختتام ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
3 + 1 =