حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے فرانسیسی میگزین میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور کئے جانے کے خلاف کہا کہ دہشت گردی کی بد ترین قسم صحافتی دہشت گردی ہے اور اسکے نشانے پر بھی مسلمان اور صاحب خلق عظیم ہیں ایک بار پھر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا فرانس میں کار ٹون بنایا گیا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔
مولانا ابوالقاسم رضوی نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہم اعتذار نامہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور بار بار رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے لہذا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ انٹر نیشنل قانون بنایا جائے جس کے تحت صحافیوں کو قانون کا پابند کیا جائے اور انھیں تمام مذاہب اور انکے رہبروں کے احترام کا پابند کیا جائے بصورت دیگر انکا لائسنس کینسل کیا جائے اور ان پر بھاری جر مانہ عائد کیا جائے اور عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور سخت ترین سزا دی جائے۔
آخر وقفہ وقفہ سے ہمارے رسول ص کی شان میں گستاخی کیوں کی جارہی ہے اسکے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں پھر کسی کی جرات نہ ہو سکے
امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ صحافت بے لگام ہو جائے اور پر امن معاشرے میں زہر کھولا جا ئے اود تقریب مذاہب کو تذلیل مذاہب کی تحریک میں تبدیل کر کے دنیا کو جہنم بنا دیا جائے۔