۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ احمد الطیب شیخ الازهر مصر

حوزہ/ شیخ احمد الطیب نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا الزام ہے کہ جس سے بہت سارے لوگ ، یہاں تک کہ مسلمان بھی دھوکہ کھا گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیخ احمد الطیب نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا الزام ہے کہ جس سے بہت سارے لوگ ، یہاں تک کہ مسلمان بھی دھوکہ کھا گئے ہیں۔

شیخ الازہر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ:

 یہ بیان کہ مسلمان دہشت گرد ہیں یہ ایک ایسا بیان ہے کہ بہت سارے لوگ ، یہاں تک کہ مسلمان بھی دھوکہ اور ان کی جال میں پھنس گئے ہیں۔

شیخ الازہر نے بیان کیا کہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کے حقیقت پر مشتمل تاریخ اور آزاد ضمیر انسان گواہ ہیں ، کہ مسلمان تمام مقامات پر حتی کہ یورپ کے قلب میں اور جہاں بھی موجود ہیں ، تہذیب کے بانی ہیں۔

شیخ احمد الطیب نے مزید کہا ہے کہ مسلمان ان ممالک میں ان کی دوغلی پالیسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ شیخ الازہر نے فرانسسی صدر ایمانوئل میکرون کے ان بیانات کے خلاف تنقید کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، جس میں انہوں نے اسلام کو شدت پسند مذہب  قرار دیا تھا۔اس مسئلے پر عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .