۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عراق میں داعش

حوزہ/ عراقی پالیمانی اتحاد سائرون کے نمائندے نے عراق کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں واشنگٹن کا سفارت خانہ جنوبی عراق میں داعش کی ایک نئی تنظیم کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی المعلومہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  عراق کے پارلیمانی اتحاد سائرون اتحاد کے نمائندے، محمود الزجراوی نے کہا کہ امریکی پالیسی عراق کے لئے ایک واضح خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ جنوبی عراق میں داعش کی ایک نئی تنظیم کے قیام کے لئے کام کر رہا ہے۔

الزجراوی نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے عراق کے خلاف اقدامات اس ملک کی خودمختاری کے لئے کھلی دھمکی ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفارت خانہ اور اس سے وابستہ کچھ کارکن عراق میں سیاسی عمل کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ لوگ قانون شکنی کرنے والوں کو مظاہرے کرنے اور جنوبی عراق کی سلامتی کو نشانہ بنانے کے لے اکسا رہے ہیں۔

عراقی نمائندے کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ ایک نئی وردی میں داعش دہشت گرد تنظیم تشکیل دینے کے درپے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .