۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ آیت اللہ محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی ؑکے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔آیت اللہ ری شہری نے کئی درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ آپ کی رحلت سے جہان تشیع کابڑا نقصان ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ ٰ محمد محمدی ری شہری کے انتقال پر اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیاست اور تصنیف کے میدان میں مرحوم کی خدمات کی قدردانی کی ۔

تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

اناللہ واناالیہ راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ

حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی ؑکے متولی آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کے انتقال پر ملال کی خبر سے دلی صدمہ ہوا، مرحوم آیت اللہ ری شہری انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حکومت اسلامی کے سب سے پہلے وزیر اطلاعات کے عہدے پر فائز ہوئے انھوں نے ایران کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں، مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور میں تہران کی نمائندگی بھی کی۔ آیت اللہ محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی ؑکے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔آیت اللہ ری شہری نے کئی درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ آپ کی رحلت سے جہان تشیع کابڑا نقصان ہوا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ محمد محمدی ری شہری کے سانحہ ارتحال پر ہم امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف،مقام معظم رہبری ،علمائے کرام ،طلاب ذوی الاحترام ،حوزہ ھای علمیہ، اوران کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔یقیناً ان کی رحلت عالم اسلام کا ناقابل تلافی خسارہ ہے۔دعا ہے کہ خدائے متعال مرحوم کےدرجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .