۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ آج آپکی وفات سے حوزات علمیہ علماء طلاب بلکہ عالم اسلام خود کو یتیم محسوس کررہا ہے یقینا یہ خلا آئندہ قریب میں پر ہوتا نظر تو نہیں ارہا ہے مگر اللہ کا وعدہ ہے کہ ہم جب کوئی آپنی آیت یا نشانی کو اٹھا لیتے ہیں تو اس جیسی یا اس سے بہتر عطا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء ھند شعبہ قم ایۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسم اللہ الرحمن الرحیم

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمۃ لا یسدھا شیئ الی یوم القیامۃ (امام صادق علیہ السلام)

آہ شہید پرور خاندان کا ایک چراغ اور بجھ گیا
عالم کی موت اصل میں عالم کی موت ہے 
مرد مجاھد مرجع بزرگ استوانہ حوزہ نجف ایۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کا فقدان عالم اسلام کیلئے داغ یتیمی سے کم نہیں اپکا خاندان یجاھدون فی سبیل اللہ کا مصداق اتم تھا عراق میں بعثی حکومت کے خلاف دفاع تشیع کیلئے سیسہ پلائی ہوئ دیوار تھے اور اسی راہ میں آپ کے خاندان کے تیس سے زیادہ شھیدوں نے اپنے خون کو راہ خدا میں ھدیہ کر دیا۔

آج آپکی وفات سے حوزات علمیہ علماء طلاب بلکہ عالم اسلام خود کو یتیم محسوس کررہا ہے یقینا یہ خلا آئندہ قریب میں پر ہوتا نظر تو نہیں ارہا ہے مگر اللہ کا وعدہ ہے کہ ہم جب کوئی آپنی آیت یا نشانی کو اٹھا لیتے ہیں تو اس جیسی یا اس سے بہتر عطا کرتے ہیں۔

مجلس علماء ھند شعبہ قم اس عظیم سانحہ پر حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف خاندان حکیم مراجع کرام علماء طلاب اور مؤمنين کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے اور ان بزرگوار کے علو درجات کی دعا کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .