حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع کی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پورجمشیدیان نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہید اور ان کے اہل خانہ کے اجسادِ مطہر پیر کی شام تہران میں تشییع کی تقریبات کے اختتام کے بعد قم منتقل کیے جائیں گے، جہاں وہ منگل کی نمازِ فجر سے قبل مسجد جمکران پہنچیں گے۔
علی اکبر پورجمشیدیان نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد جمکران میں ایک مرجعِ تقلید کی اقتدا میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد تشییع مسجد جمکران سے شروع ہو کر بلوارِ پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک پہنچے انجام دی جائے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ قم میں تشییع کی تقریب کے اختتام پر رہبرِ شہید اور ان کے اہل خانہ کے اجسادِ مطہر منگل کی شب نجف اشرف منتقل کیے جائیں گے۔ نجف ایئرپورٹ پر عراقی حکومت کے اعلیٰ حکام، عسکری و سیکیورٹی شخصیات، قبائلی عمائدین اور ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات ان کا سرکاری استقبال کریں گی۔
پورجمشیدیان نے تہران میں تشییع کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے تشییع کو طے شدہ ابتدائی مقام کے بجائے آزادی اسٹریٹ کے درمیانی حصے سے شروع کرنا پڑا۔ انہوں نے اس تبدیلی کے باعث تہران کے عوام اور دیگر شہروں سے آنے والے شرکائے تشییع سے دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون اور جذبۂ عقیدت پر شکریہ بھی ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ