منگل 30 جون 2026 - 23:32
محرم و صفر کی بدولت دینِ اسلام آج بھی زندہ و تابندہ ہے

حوزہ / محرم و صفر کی برکت اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی بدولت دین اسلام آج بھی زندہ، تابندہ اور سربلند ہے اور امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور میں حق و باطل کے درمیان امتیاز اور اہلِ حق کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑھی یاسین کے گاؤں جنگل جعفری میں منعقدہ سالانہ مجلس عزائے سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: محرم و صفر کے سبب اور سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی بدولت دین اسلام آج بھی زندہ، تابندہ اور سربلند ہے۔ امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور میں حق و باطل کے درمیان امتیاز اور اہلِ حق کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا: عصر حاضر میں بھی کربلا کا پیغام پوری قوت کے ساتھ زندہ ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر شہید حضرت آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای (رہ) نے کربلا والوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم و استکبار کے خلاف استقامت اور مقاومت کی عظیم مثال قائم کی۔

محرم و صفر کی بدولت دینِ اسلام آج بھی زندہ و تابندہ ہے

ایم ڈبلیو ایم کے اس مرکزی رہنما نے کہا: جب دنیا کے بہت سے حکمران امریکی ظلم و استکبار کے سامنے جھک گئے تو اس وقت رہبر شہید نے حسینی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق و عدالت کے اصولی مؤقف سے دستبردار ہونے سے انکار کیا اور ثابت کیا کہ حسینی کسی باطل قوت کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: 4 جولائی سے 9 جولائی 2026ء تک رہبر شہید کی تشییع و تدفین کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی مجالس، اجتماعات اور دعائیہ تقریبات میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام رہبر شہید کی دینی، ملی اور انقلابی خدمات، صبر، استقامت، جدوجہد اور قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

انہوں نے ملت جعفریہ، عزاداران امام حسین علیہ السلام، مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ان ایام میں منعقد ہونے والی مجالس، اجتماعات اور دعائیہ تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، رہبر شہید کو خراج عقیدت پیش کریں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے آفاقی پیغام حق، عدل، آزادی اور مقاومت کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha