پیر 22 جون 2026 - 12:49
اصحابِ کربلا کی اہم ترین صفات میں سے ایک ان کا "وفا بالعہد" ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا: حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کبھی بھی دوسروں کی لمبی نماز اور سجدوں پر توجہ نہ کرو بلکہ اس شخص کی صداقت اور امانتداری کو دیکھو اور روایت کے مطابق جو عہد کا وفا نہ کرے وہ دین سے خارج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: حالیہ مذاکرات میں مقام معظم رہبری اور عوام فکر مند ہیں کیونکہ ہمارا دشمن بدعہد ہے اور پچھلے مذاکرات کے عروج پر رہبر معظم کے گھر پر حملہ کیا اور بہت سے جرائم کیے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق، ڈاکٹر، نرس، صحافی اور بچے جنگ میں محفوظ ہوتے ہیں لیکن انہی طبقات کے سینکڑوں افراد دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوئے اور بین الاقوامی تنظیموں نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا کیونکہ ان کے پاس اخلاقی صفات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی زبان سے اصحاب کربلا کی اہم ترین صفات میں سے ایک ان کا "وفا بالعہد" ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا: بعض اخلاقی صفات بنیادی اور اصولی ہوتی ہیں اور اگر انسان میں موجود نہ ہوں تو معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔ ان صفات میں سے ایک عہد کا وفا اور امانتداری ہے جو قرآن کریم کی بعض آیات میں ایک ساتھ ذکر ہوئی ہیں۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کبھی بھی دوسروں کی لمبی نماز اور سجدوں پر توجہ نہ کرو بلکہ اس شخص کی صداقت اور امانتداری کو دیکھو اور روایت کے مطابق جو عہد کا وفا نہ کرے وہ دین سے خارج ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کسی میں یہ پانچ صفات ہوں: سچائی، عہد و پیمان کی وفاداری، امانتداری، خوش اخلاقی اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک، تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اور میرے قریب ہوگا۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: حالیہ مذاکرات میں مقام معظم رہبری اور عوام فکر مند ہیں کیونکہ ہمارا دشمن بدعہد ہے اور پچھلے مذاکرات کے عروج پر رہبر معظم کے گھر پر حملہ کیا اور بہت سے جرائم کیے۔

انہوں نے مزید کہا: بین الاقوامی قوانین کے مطابق، ڈاکٹر، نرس، صحافی اور بچے جنگ میں محفوظ ہوتے ہیں لیکن انہی طبقات کے سینکڑوں افراد دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوئے کیونکہ ہمارا دشمن بدعہد ہے اور بین الاقوامی تنظیموں کے پاس اخلاقی صفات نہیں ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: صیہونی حکومت نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان میں سینکڑوں بار اس کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ دشمنوں کی بدعہدی اور بین الاقوامی تنظیموں میں اس اخلاقی صفت کا عدم فروغ ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ایرانی ذمہ دار اور مذاکرات کار محب وطن اور خیر خواہ ہیں لیکن چونکہ ہمارا دشمن بدعہد ہیں، اس لیے ہمیں دشمنوں کی بدعہدی سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha