بدھ 8 اپریل 2026 - 13:29
شہید رہبر کا خون ایران کی عظمت و اقتدار کا ضامن بنے گا: جامعہ مدرسین قم

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت کے چہلم کے موقع پر جاری اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ شہید رہبر کا خون ایران اور امتِ مسلمہ کے اقتدار و عظمت کو مزید مستحکم کرے گا، جبکہ ایران دشمن کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کے فریب میں ہرگز نہیں آئے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت کے چہلم کے موقع پر جاری اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ شہید رہبر کا خون ایران اور امتِ مسلمہ کے اقتدار و عظمت کو مزید مستحکم کرے گا، جبکہ ایران دشمن کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کے فریب میں ہرگز نہیں آئے گا۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں ملتِ ایران کی مسلسل مزاحمت، استقامت اور میدان میں بھرپور موجودگی کو امام راحلؒ اور شہید رہبرِ انقلاب سے وفاداری کی روشن علامت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عوام کے دشمن شکن اجتماعات مختلف شکلوں میں جاری رہنے چاہئیں اور دشمن کی مکمل شکست تک سڑکیں اور میدان ہی محاذِ جہاد رہیں گے۔

جامعہ مدرسین نے اس موقع پر قومی وحدت، داخلی ہم آہنگی اور اختلاف انگیز امور سے اجتناب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حساس مرحلے میں ہر قسم کی دو دستگی سے بچنا ناگزیر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملت کو حاشیہ آرائی اور تفرقہ پیدا کرنے والی باتوں سے دور رہتے ہوئے یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی قیادت میں ملت اپنے عہدِ وفا پر ثابت قدم رہے گی اور انہی کی رہنمائی میں عزت و افتخار کی نئی منزلوں کی جانب پیش قدمی کرے گی۔

جامعہ مدرسین نے زور دے کر کہا کہ دشمن اب جنگ بندی جیسے نعروں کے ذریعے ایران کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن اسلامی ایران اس فریب کار جنگ بندی کے جال میں نہیں پھنسے گا اور ولایت کے سائے میں آخری مرحلے تک جہاد، قربانی اور ثابت قدمی کا راستہ جاری رکھے گا۔

بیان کے اختتام پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ ملتِ ایران کو حق پر استقامت، بصیرت اور نصرت عطا فرمائے اور مزاحمت کے اس تاریخی سفر کو فتح و کامیابی سے ہمکنار کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha