بدھ 8 اپریل 2026 - 18:07
انجمنِ اہلِ بیت پرتگال کی رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

حوزہ/انجمنِ اہلِ بیت پرتگال کے بانی و مدیر محمد مستحسن ہاشمی نے غاصب صیہونی ریاست اور امریکہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخی فتح پر رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ اہلِ بیت پرتگال کے بانی و مدیر محمد مستحسن ہاشمی نے غاصب صیہونی ریاست اور امریکہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخی فتح پر رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انجمنِ اہلِ بیت پرتگال کے بانی و مدیر کے تہنیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بہادر ملتِ عالم اور رہبر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران حضرت آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نام نہایت احترام اور فخر کے ساتھ، میں آپ کو اس عظیم اور شایانِ شان کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کی شجاعت، استقامت اور مضبوط ارادہ نہ صرف آپ کی ملت کے لیے کامیابی کا باعث بنا بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے حوصلہ اور الہام کا ذریعہ بھی بن گیا۔

یہ صرف آپ کی کامیابی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی فتح ہے، جو عالمی امن کی علامت اور عدل و انصاف کی روشن دلیل ہے۔ یہ کامیابی درحقیقت کربلا کے پیروکاروں کی فتح ہے، جو ایثار، سچائی اور ظلم کے خلاف ثابت قدمی کی لازوال روح کی عکاسی کرتی ہے۔

دنیا بھر کے مظلوم عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس کامیابی کے حصول کے لیے آپ کی انتھک کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، اور نہ ہی اس عظیم رہبر کو بھولیں گے جس نے امن، انصاف اور انسانی وقار کے لیے اپنی جان قربان کی۔

ہم اس عظیم راستے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس بلند مقصد کے لیے اپنی ہر چیز قربان کر دی۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ تمام انسانیت آپ پر فخر کرتی ہے۔
ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

با کمال احترام و عقیدت، محمد مستحسن ہاشمی، بانی و مدیر، انجمن اہلِ بیت پرتگال/برطانیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha