ہفتہ 28 مارچ 2026 - 16:18
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا ملتِ ایران کی استقامت، غیرت اور اقتدار کو خراجِ تحسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ملتِ ایران کی ایک ماہ پر محیط استقامت، غیرت اور قومی اقتدار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقی اور پائیدار طاقت، امریکی۔صہیونی استکبار کے مقابلے میں عوام کے آہنی عزم میں پوشیدہ ہے، لہٰذا آخری کامیابی تک سڑک اور میدان یعنی عوام اور مسلح افواج کی ہم آہنگی برقرار رہنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک تفصیلی بیان میں ملتِ ایران کی استقامت، غیرت اور دشمن شکن عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ موجودہ حساس مرحلے میں عوامی بیداری اور دفاعی میدان کی یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایران پر مسلط کی گئی امریکی۔صہیونی جارحیت اور متعدد اہم شخصیات، کمانڈروں اور طلبہ کی شہادت کے بعد پورے ملک میں عوام کی مسلسل، حماسی اور دشمن شکن موجودگی نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

بیان میں شہید رہبر انقلاب کے اس فرمان کا حوالہ دیا گیا کہ اگر ملک کو کسی حادثے کا سامنا ہوا تو خداوند متعال اسی ملت کو میدان میں لائے گا اور یہی عوام فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ جامعہ مدرسین کے مطابق، ملت کی ذمہ دارانہ موجودگی نے اس وعدے کو حقیقت میں بدل دیا۔

بیان میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کے پہلے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ "یہ آپ لوگ تھے جنہوں نے ملک کی قیادت کی اور اس کے اقتدار کی ضمانت فراہم کی۔"

جامعہ مدرسین نے کہا کہ آج امریکی۔صہیونی استکبار کے ساتھ براہِ راست مقابلے میں ملتِ ایران کی حقیقی طاقت دنیا کے سامنے نمایاں ہو چکی ہے، اور دشمن عوام کے آہنی ارادے کے سامنے خود کو پہلے سے زیادہ کمزور محسوس کر رہا ہے۔ بیان کے مطابق، دشمن روز نئی مگر ناکام سازشوں کے ذریعے خود کو فاتح ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب اس کے پاس کوئی مؤثر راستہ باقی نہیں رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملتِ ایران نے بمباری اور میزائل حملوں کے باوجود خداوند متعال کے مضبوط سہارے کو تھام رکھا ہے، جبکہ ایران کی مسلح افواج بھی قوم اور ذمہ داران کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ وطن کے دفاع میں کسی قسم کے تزلزل یا کمزوری کے بغیر میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان کے اختتام پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملت ایران، مسلح افواج اور خدمت گزار ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اسی روح ایمانی، الٰہی عنایات اور موجودہ قیادت کے سائے میں دشمنوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha