حوزہ نیوز ایجنسی؛ ہم شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری جارحیت کے حقائق سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتے رہیں گے اور قارئین سے بھی جہادِ تبیین کی خواہش کریں گے۔
آج کا دن، میرے لیے بہت ہی مشکل دن تھا! پورے خاندان میں زندہ بچنے والے محمد مہدوی عارف کی دل سوز داستان
16 سالہ زخمی نوجوان محمد مہدوی عارف جو کہ مہدوی عارف اور سبحانی خاندان کا واحد زندہ بچ جانے والا فرد ہے، جس کا پورا خاندان قم المقدسہ کے علاقہ دروازہ ری پر شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب صیہونی کے حالیہ حملے میں شہید ہو گیا تھا، لیکن وہ آج تک ان کی شہادت سے لاعلم تھا۔
خاندان کے بڑے ماموں نے مجھ سے محمد کو شہادت کی خبر سنانے کا کہا، جن کے ابھی کئی آپریشن ہوئے تھے اور ان کی صحت ابھی بہتری کی طرف گامزن تھی، کیونکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چونکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے، اس لیے یہ دردناک خبر سن کر شاید انہیں شدید اعصابی صدمہ پہنچے!
میں نے خود شہداء سے توسل کیا اور ہسپتال گیا، مجھے لگا کہ وہ خود بھی کسی حد تک اپنے خاندان کے افراد کی شہادت سے آگاہ ہو گئے ہیں۔
میں نے اپنے آپ سے کہا کہ میں انہیں ان کے والد، والدہ، بہن، دادا اور دادی کی شہادت کی خبر کیسے سناؤں؟!
میں نے ان کے ہاتھ تھامے اور مقدمہ باندھنے کے بعد، انہیں شہداء کے درجات اور مقام کے بارے میں بتایا اور یہ سب میرے لیے کتنا مشکل تھا...
محمد مہدوی عارف نے کہا: میرے والد؟ میں نے کہا: وہ شہید ہو گئے۔
انہوں نے کہا: میری والدہ؟ میں نے کہا: وہ بھی شہید ہو گئیں۔
انہوں نے کہا: میری چھوٹی بہن مہرانا؟ میں نے کہا: وہ بھی شہید ہوگئی۔
انہوں نے سوال کیا: میری دادی؟ میں نے کہا: وہ بھی شہید ہو گئیں۔
انہوں نے مزید پوچھا: میرے دادا؟ میں نے کہا: وہ بھی شہید ہو گئے۔
محمد مہدوی عارف نے دکھ بھرے لہجے میں کہا: پھر میں کیوں زندہ ہوں؟
میں نے کہا: آپ بھی شہید ہیں، لیکن آپ ایک زندہ شہید ہیں اور آپ کو اپنے شہید خاندان کے علمبردار ہونا چاہیے اور آج سے آپ کے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ تمام لوگوں کے سامنے اپنے خاندان کی عظمت اور بزرگی کو بیان کریں۔ خدا یقیناً چاہتا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور اس عظیم ذمہ داری کو پورا کریں۔ آج سے تمہیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیے محمد جان!
میں نے احساس کیا کہ محمد نے تھوڑا سا سکون محسوس کیا؛ لیکن آج کا دن، میرے لیے بہت ہی مشکل دن تھا...
✍ الحاج حسین کاجی









آپ کا تبصرہ