جمعہ 27 مارچ 2026 - 21:03
ایران کی امریکہ کے مقابلے میں جنگ میں کامیابی اسلام اور اہل اسلام کی کامیابی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ امریکہ کی وجہ سے مسیحی یہودیوں کے پٹھو بنے ہوئے ہیں، جبکہ یہودی فرعون بن چکے ہیں،یہود و نصاریٰ کے مقابلے میں توحید، رسالت اور امامت کے ماننے والے ہیں، علماء کرام سے گزارش ہے کہ اپنی تمام تر توجہ جنگ پر دیں، رہبر معظم شہید نے شہادت دے کر مکتب کربلا کو زندہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دنیا کا آج سب سے بڑا مسئلہ ایران امریکہ جنگ ہے ،جس میں ایک طرف مسلمان ہے اور دوسری طرف یہود و نصاریٰ ہیں۔مسیحی اچھے لوگ رہے ہیں، مگرامریکہ کی وجہ سے آج کل یہ یہودیوں کے پٹھو بنے ہوئے ہیں، جبکہ یہودی فرعون بن چکے ہیں۔ دوسری طرف یہود و نصاریٰ کے مقابلے میں توحید، رسالت اور امامت کے ماننے والے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا نظام غدیر کے ماننے والوں کے حمایت کر رہی ہے ، وطن عزیز پاکستان کے 90 فیصد لوگ ایران کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے علماء کرام سے گزارش کی کہ اپنی تمام تر توجہ جنگ پردیں۔ ایران کی امریکہ کے مقابلے میں جنگ میں کامیابی اسلام اور اہل اسلام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا رہبر معظم شہید نے امام حسین علیہ السلام کی طرح اپنے آپ کو کٹوا دیا لیکن سر نہیں جھکایا،اس طرح انہوں نے مکتب کربلا کو زندہ کیا۔

جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا انقلاب اسلامی سے پہلے شاہ ایران نے امام خمینی سے کہا تھا آپ کو کیا چاہیے؟ میرے پاس سب کچھ ہے ،آپ کے پاس کیا ہے تو امام خمینی نے فرمایا میری فوج ماوں کی گود میں ہے۔اور آج وہی فوج ایران کی قیادت کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے، وہ مجتہد اور ولی فقیہہ تھے ،ایسی شخصیت کاچلے جانا امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے لیکن کیا کہنے ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے کہ اتنے بڑے سانحہ کو برداشت کیا، اور پھر بھی نظام مملکت پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا ایران کی جنگ میں کامیابی اسلام کی کامیابی ہے ۔

آخر میں کہا کہ ایران کی امریکہ کے مقابلے میں جنگ میں کامیابی اسلام اور اہل اسلام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا رہبر معظم شہید نے امام حسین علیہ السلام کی طرح اپنے آپ کو کٹوا دیا لیکن سر نہیں جھکایا،اس طرح انہوں نے مکتب کربلا کو زندہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha