پیر 30 مارچ 2026 - 13:17
قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

حوزہ/قائدِ امت شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے جانثار شہداء کے لیے امام بارگاہ کھرگرونگ سکردو میں  دستہ حیدریہ کھرگرونگ و اہلیانِ کھرگرونگ کی جانب سے  قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ امت شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے جانثار شہداء کے لیے امام بارگاہ کھرگرونگ سکردو میں دستہ حیدریہ کھرگرونگ و اہلیانِ کھرگرونگ کی جانب سے قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

اس موقع پر اہلیانِ کھرگرونگ کی جانب سے انجمنِ امامیہ بلتستان کے ہر حکم پر جانی اور مالی قربانی دینے کا اعلان کیا گیا۔

مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی نے کہا کہ رہبرِ معظم کی شہادت سے دنیا میں ایک انقلاپ برپا ہوگیا ہے۔ تمام مسلمان متحد ہوچکے ہیں۔ قائد امت کی شہادت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

انہوں نے امت سے بیدار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے یہاں تک کہ بزرگوں نوجوانوں علمائے کرام کے علاؤہ خواتین کو بھی متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

آقا سید باقر الحسینی نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم فوج اور ریاست کے ہرگز خلاف نہیں ہیں یہ بات بار بار کیوں دہرائی جارہی ہے کہ پاک فوج کے دو جوانوں کو جلایا گیا ہے آپ ایسی باتیں کرکے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ جوانوں کو زندہ جلایا گیا۔ جلانا اور ہے جلنا اور ہے ۔ ہمارے چھ کمسن طلباء کو سروں پر گولیاں مارکر شہید کیا گیا، لیکن ان کمسن طلباء کا کہیں کوئی ذکر تک نہیں کیا جارہا ہے کیا یہ انصاف کا تقاضا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وعدہ نبھایا اور حالات کو معمول پر لایا یکم مارچ کے بعد ایک پتہ بھی نہیں ہلا اب ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ آپ اپنا وعدہ کس طرح نبھاتے ہیں۔

قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فطور ذہن سے نکال لیں کہ ہم پاک فوج کے خلاف ہیں خدا ناخواستہ ہم فوج مخالف ہوتے تو چھاؤنی کی طرف بڑھتے، ایس سی او آفس کی طرف بڑھتے، حالانکہ ایس سی او کی کارکردگی سے سب نالاں ہیں مگر کسی نے ان کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا۔ برگیڈ آفس کی طرف مشتعل لوگ کیوں بڑھے ؟ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔ ہم جوڈیشل کمیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن انصاف کی بنیاد پر تحقیقات کرے گا۔

قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

مجلسِ ترحبم کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ تابوت بھی برآمد ہوا اور مجلس کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور استحکام کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

قائدِ امت کی شہادت سے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا ہوا: آقا سید باقر الحسینی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha