حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بھٹ شاہ کی جانب سے مسجد شاہ حبیب روڈ پر "شہدائے مقاومت اسلامی" کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی یاد میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد فلسطین اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور عوام میں مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
نمائش میں شہدائے قدس کی تصاویر اور ان کی جدوجہد و قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر مومنینِ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ اے ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدور برادر حسن علی سجادی اور برادر محمد حسین الحسینی نے خصوصی شرکت کر کے شہدائے قدس کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
پروگرام کے دوران شہید رہبر کی تقاریر بھی بڑی اسکرین پر چلائی گئیں، جن میں مقاومت، استقامت اور مظلوم اقوام کی حمایت کا پیغام دیا گیا۔ شرکاء نے ان خطابات کو نہایت توجہ سے سنا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے پیغام اور مزاحمت کے راستے کو زندہ رکھا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ