۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حوزہ/مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیر اہتمام شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرہ کر کے پارا چنار میں جاری دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرہ کر کے پارا چنار میں جاری دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں

مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مدرسہ کے مدرس مولانا سید علی عمران نقوی، مولانا نور حسین اندرزگو، سید گلزار علی شاہ اور سید حسن ظفر و دیگر شریک ہوئے۔

مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار پر ہر کچھ عرصے کے بعد جنگ مسلط کی جاتی ہے پارا چنار کے عوام امن چاہتے ہیں عوام دشمن قوتیں زمینی تنازعے کو فرقہ واریت کا رنگ دے کر شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سب نے مل کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے زخمیوں کی ایمبولینسز پر حملہ کر کے غیر انسانی اور غیر اسلامی رویہ اختیار کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت اور پاک فوج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارا چنار پر جنگ مسلط کرنے والے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ پوری قوم پارا چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی دھرتی پارا چنار سے پوری قوم کو والہانہ محبت ہے۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ پارا چنار بہادر حسینیوں کی سر زمین ہے جس نے ہمیشہ ڈٹ کر یزیدیوں کا مقابلہ کیا ہے۔

مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .