اتوار 23 فروری 2025 - 23:33
ایران میں شہدائے مقاومت کی یاد میں عزاداری اور تشییع جنازہ کا انعقاد+تصاویر

حوزہ/ لبنان میں شہدائے مقاومت کی تدفین کے موقع پر ایران میں بھی ان کی یاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں شہدائے مقاومت کی تدفین کے موقع پر ایران میں بھی ان کی یاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ایران کے مختلف شہروں میں ان شہداء کی یاد میں خصوصی مجالس عزا اور تشییع جنازہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا (قم) اور حرم امام رضا علیہ السلام (مشہد) سمیت دیگر مقدس مقامات پر ان شہداء کی یاد میں مجالس اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح ایران کے مختلف شہروں میں بھی عزاداری کی گئی اور شبیہ جنازہ برآمد کیا گیا۔

ایران کے شہروں کاشان، بوشہر، غرق آباد، منوجان، فھرج، قم المقدسہ، نودژ، اندوہجرد، تبریز، اشنویہ، خرم آباد اور سنندج اور اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں شہید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے اور شبیہ جنازہ برآمد کیا گیا۔

ان تقریبات میں علماء کرام، مذہبی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شہدائے مقاومت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو اسلام اور انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

شرکاء نے فلسطین اور محور مقاومت کے دیگر شہداء کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha