پیر 30 مارچ 2026 - 14:03
آزادی یا نسل کشی؟

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کی جارحیت کو ایک مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے؛ لیکن آزادی کے جھوٹے دعویداروں کی طرف سے عام شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کی جارحیت کو ایک مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے؛ لیکن آزادی کے جھوٹے دعویداروں کی طرف سے عام شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

عام شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے پر دنیا کے بدمعاش حکمرانوں کے بارے میں ذہنوں میں سوالات جنم لے رہے ہیں؛ تاہم سوالات بھی بے جا لگتے ہیں کیونکہ یہ وہ پست فطرت حکمران ہیں کہ جن کے پاس نہ جنگی قانون ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہاں البتہ جھوٹا دم ضرور بھرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری جارحیت میں جہاں واضح طور پر میناب اسکول کو نشانہ بنایا وہیں رہائشی علاقوں پر جاری جارحیت میں بھی سینکڑوں دیگر ننھے منے بچے اور طلبہ و طالبات شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے ایران پر جارحیت جاری ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوابی کاروائی بھی پوری طاقت و استقامت سے جاری ہے۔

یاد رہے امریکہ ایرانی قوم کو آزاد کرنے آیا تھا!!

زیر نظر تصاویر گزشتہ شب جمعہ قم المقدسہ کے پردیسان نامی علاقے پر شیطان بزرگ امریکہ اور بچوں کی قاتل غاصب ریاست کی جارحیت کا نشانہ بننے والے اسکول کے بچوں کی ہیں۔

باى ذنب قتلت؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha