پیر 30 مارچ 2026 - 17:14
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت پر تعزیتی پیغام

حوزہ/رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔

ولی امر مسلمین حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

ولاتَحسبَنَّ الّذینَ قُتِلوا فی سبیلِ‌اللهِ اَمواتاً بَل اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقون.

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے غیرت مند اور شجاع کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری برسوں کی جدوجہد کے بعد شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

تنگستان کے اس بہادر بیٹے، ایران کے سپاہی اور اسلام کے پاسدار کی شہادت جو تیسری مسلط کردہ جنگ کے خلاف جدوجہد میں ہوئی؛ بوشہر کے بہادر عوام، جنوبی علاقے کے جوانوں، اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج اور ایرانی قوم کے لیے ایک عظیم فخر کی سند ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ ایران کی آزادی اور آبی حدود (خاص طور پر خلیج فارس) کے محافظ رہے ہیں، تاکہ وہ ایران کی بحری طاقت اور استقامت کے راستے کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم کریں۔ انشاء الله

میں اس جنگجو کمانڈر کی شہادت پر ان کے محترم خاندان، ساتھیوں، بحریہ اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی خدمت میں مبارکباد اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور الله تعالیٰ کی بارگاہ میں اس شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سیّد مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

30 مارچ 2026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha