حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نے روسی آرتھوڈوکس کلیسا کے روحانی پیشوا پیٹریارک کریل کے نام ایک خط میں عالمِ تشیع کے مرجع تقلید کی شہادت اور میناب میں اسکول پر بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان غیر انسانی جرائم کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔
حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ نے اپنے خط میں اعلیٰ ترین دینی مرجع کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کو تمام آسمانی مذاہب کی واضح توہین اور دنیا کے روحانی پیشواؤں کے لیے ایک ہولناک خطرہ قرار دیا اور پیٹریارک کریل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جرم کی مذمت، میناب میں معصوم بچوں کے قتل کے حوالے سے انسانی مؤقف اور دینی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کے خطرے سے خبردار کریں۔









آپ کا تبصرہ