پیر 30 مارچ 2026 - 17:14
ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری شہید ہو گئے

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہو گئے ہیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے شہید علی رضا تنگسیری کی مجاہدانہ زندگی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد خدا اور مرد مجاہد سردار علی رضا تنگسیری ایک عمر دشمنوں کے خلاف برسر پیکار رہنے کے بعد شہادت کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہو گئے ہیں۔

واضح رہے ایرانی بحریہ کے کمانڈر جنرل شہید علی رضا تنگسیری گزشتہ دنوں غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کے حملوں میں شدید زخمی تھے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کو بندر عباس میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha