بدھ 1 اپریل 2026 - 14:11
شہید تنگسیری کا خون ایرانی بحریہ کے اقتدار میں اضافہ کرے گا: آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بحریۂ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر دریابان علیرضا تنگسیری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید تنگسیری کا پاک خون ایران کی بحری قوت کے اقتدار، استحکام اور روزافزوں ترقی کی ضمانت بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بحریۂ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر دریابان علیرضا تنگسیری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید تنگسیری کا پاک خون ایران کی بحری قوت کے اقتدار، استحکام اور روزافزوں ترقی کی ضمانت بنے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دریابان علیرضا تنگسیری نے اپنی پوری باوقار زندگی ایران اسلامی کی سرحدوں، قومی خودمختاری اور ارضِ مقدس کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک ہاتھوں سے بہایا گیا ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ بحری دفاعی قوت کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام کے آغاز میں قرآن کریم کی آیت "مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ..." کا حوالہ دیتے ہوئے شہید کمانڈر کو ان اہلِ ایمان میں شمار کیا جنہوں نے اللہ سے کیے گئے عہد کو سچ کر دکھایا۔

انہوں نے اس سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ملتِ ایران، شہید کے رفقا اور اہلِ خانہ کی خدمت میں تبریک و تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایسے مجاہد کمانڈروں کی شہادت درحقیقت جبهۂ حق کو کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط کرتی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ جو کمانڈر سالہا سال سے شہادت کی آرزو لیے میدانِ جہاد میں سرگرم رہتے ہیں، ان کی شہادت حق کے محاذ کو مزید توانائی بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنتِ الٰہی ہے جس میں کبھی تبدیلی نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید تنگسیری کا راستہ رُکنے والا نہیں، بلکہ تنگستان کے بہادر فرزندوں میں سے سیکڑوں نئے تنگسیری ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور دشمن کے مقابلے میں استقامت، شجاعت اور مزاحمت کا پرچم بلند رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha