جمعرات 2 اپریل 2026 - 16:48
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا یومِ اسلامی جمہوریہ ایران اور یومِ طبعیت کے موقع پر ایرانی قوم کے نام پیغام

حوزہ/ ولی امر مسلمین حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے یومِ اسلامی جمہوریہ ایران اور یومِ طبعیت کے موقع پر ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولی امر مسلمین حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ایرانی قوم کے نام پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمٰن الرحیم

هُوَ أَنشَأَکُم مِنَ الأَرضِ وَاستَعمَرَکُم فیها.

ایران کی بہادر قوم نے اس سال نوروز کو حماسہ و غیرت کے ساتھ منایا وہ یکم اپریل یومِ جمہوریہ اسلامی ایران کی مناسبت کے بعد یومِ فطرت کا استقبال کر رہی ہے۔ اس وقت جب کہ امریکی اور صیہونی دشمن، جو پست اور بے رحم ہے، انسانیت، اخلاق اور زندگی کی تمام حدوں کو پامال کر چکا ہے اور حتیٰ کہ ہمارے عزیز وطن کے قدرتی اور ماحولیاتی مقامات کو بھی حملوں اور نقصانات کا نشانہ بنا رہا ہے، ایسے میں ایران کی آبادانی کے فروغ اور روشن مستقبل کی تعمیر کے راستے میں اٹھنے والا ہر قدم قابلِ تحسین ہے۔

ان نیک کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ تمام شہری اور دیہاتی عوام باہمی تعاون اور متعلقہ اداروں کی ہم‌آہنگی کے ساتھ، روز طبعیت سے لے کر موسمِ بہار کے اختتام تک خصوصاً اپریل کے دنوں میں ـ پھلدار درختوں کی شجرکاری کریں اور بعد ازاں ضروری دیکھ بھال بھی انجام دیں۔

امریکی اور صیہونی بچوں کے قاتل دیو صفت دشمنوں نے مدرسۂ شجرۂ طیبہ کے ننھے نونہالوں کو وحشیانہ انداز میں شہید کر دیا؛ لیکن ایرانی قوم تمام شہداء خصوصاً تیسری مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی نیت سے، اس سرزمین پر ”امید کے پودے“ لگا رہی ہے، تاکہ آنے والے برسوں میں یہ ہر پودا ایک شجرۂ طیبہ اور ثمر آور درخت میں تبدیل ہو جائے۔ ان شاء الله

سید مجتبی حسینی خامنہ‌ای
1 اپریل 2026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha