بدھ 1 اپریل 2026 - 18:30
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا حزب الله کے سربراہ کے نام اہم پیغام؛ عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کی حمایت کا اعادہ

حوزہ/رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے حزب الله لبنان کے سربراہ حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم کے نام ایک اہم پیغام میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقاومت و مزاحمت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے حزب الله کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں امام خامنہ ای کی شہادت پر ان کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

پیغام میں رہبرِ انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کے سب سے سخت دشمنوں، یعنی امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ثابت قدمی اور استقامت، شہید امام خامنہ ای کی نمایاں ترین خصوصیات میں سے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم رہبر کی قیادت میں مزاحمت کا راستہ مسلسل جاری رہا اور اس راستے کی سچائی کی گواہی ان عظیم شہداء نے دی، جن میں حاج قاسم سلیمانی اور سپاہ پاسداران و فوج کے دیگر اعلی کمانڈر شامل ہیں۔

آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے تاکید کی کہ اسلامی مزاحمت کی تاریخ جدوجہد، شجاعت اور قربانی سے بھری ہوئی ہے، جہاں مزاحمتی رہنماؤں نے کسی خوف کے بغیر امت کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ حزب الله کے رہنما، شہید شیخ راغب حرب اور سید عباس موسوی سے لے کر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین تک، اس راہ کے حقیقی اور ثابت قدم نمونے رہے ہیں۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے شیخ نعیم قاسم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس حساس دور میں مزاحمت کی قیادت کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شیخ نعیم قاسم اپنی ہوشیاری، ذہانت اور شجاعت کے ذریعے صیہونی دشمن کو شکست دیں گے اور لبنانی عوام کو عزت و سعادت مند بنائیں گے۔

آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت اور امریکہ کے مقابلے میں مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے تمام مجاہدین کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کا حزب الله کے سربراہ کے نام اہم پیغام؛ عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کی حمایت کا اعادہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha