منگل 31 مارچ 2026 - 19:37
شہید علی رضا تنگسیری کی بندر عباس میں عظیم الشان تشییع جنازہ؛ ہزاروں افراد شریک +تصاویر

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہید علی رضا تنگسیری کی بندر عباس میں عظیم الشان تشییع جنازہ ہوئی؛ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بندر عباس میں شہید ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی تشییع جنازہ آج شان و شوکت کے ساتھ ہوئی؛ جس میں شہید پرور عوام کی بڑی تعداد، سرکاری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تشییع جنازہ پارک شہید دباغیان سے شروع ہوئی، جہاں سے جلوس کی صورت میں شہید کے جسد خاکی کو مسجد جامع اور میدانِ انقلاب بندر عباس کی جانب لے جایا گیا۔

تشییع کے دوران صوبۂ ہرمزگان کے وفادار اور شہید پرور عوام نے سینہ زنی کی اور غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے شہداء اور انقلابِ اسلامی کے اعلیٰ اہداف کے ساتھ اپنی وفاداری کی تجدید کی۔

واضح رہے کہ شہید ایڈمرل علی رضا تنگسیری جنوبی ایران پر امریکی و غاصب صہیونی حملے کے نتیجے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔

وہ سن 2018 سے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر تھے اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha