پیر 30 مارچ 2026 - 14:11
موجودہ حالات میں عوام کی بیدار موجودگی ہزاروں نمازِ شب سے بڑھ کر ہے: آیت اللہ فاضل لنکرانی

حوزہ/ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کی با معرفت اور ذمہ دارانہ موجودگی صرف ایک سماجی عمل نہیں بلکہ عظیم عبادت ہے، اور اسلام و وطن کی حفاظت کے لیے عوامی بیداری ہزاروں نمازِ شب سے بھی بلند تر حیثیت رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مرکز فقہی ائمہ اطہارؑ کے سربراہ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے قم المقدسہ میں ہر خب منعقد ہونے والی عوامی ریلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سڑکوں پر باشعور اور بیدار موجودگی نے ایک عظیم دینی، انقلابی اور ملی ذمہ داری کو عملی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رہبر نے عوام کے کاندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی تھی، آج وہ توقع سے بڑھ کر جلوہ گر ہو رہی ہے۔ ان کے بقول، معاشرے کے مختلف طبقات، خواص، اہلِ فکر اور عام لوگوں نے اپنی قربانی، بصیرت اور استقامت سے پوری دنیا پر حجت تمام کر دی ہے۔

موجودہ حالات میں عوام کی بیدار موجودگی ہزاروں نمازِ شب سے بڑھ کر ہے: آیت اللہ فاضل لنکرانی

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ اگرچہ اس راہ میں عظیم شخصیات نے شہادت کا جام نوش کیا، لیکن اگر اس کے نتیجے میں قوم میں شعور، بیداری اور میدان میں موجودگی پیدا ہوئی ہے تو یہ اسلام، انقلاب اور مکتبِ اہلِ بیتؑ کی بقا کی بڑی ضمانت ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کی موجودہ بیدار موجودگی ہزاروں نمازِ شب سے بھی برتر ہے، کیونکہ یہ عمل درحقیقت اسلام، وطن اور ملت کے دفاع کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اسلام اور سرزمینِ اسلام کی ایک رات حفاظت، ہزار راتوں کی عبادت سے افضل ہے۔

موجودہ حالات میں عوام کی بیدار موجودگی ہزاروں نمازِ شب سے بڑھ کر ہے: آیت اللہ فاضل لنکرانی

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی فولادی استقامت نے استکباری طاقتوں کے غرور کو توڑ دیا ہے اور آج دشمن اس عوامی عزم و حوصلے کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس انقلاب کو مزید قوت، عزت اور پائیداری عطا فرمائے اور عوام کے اس شعوری کردار کو ہمیشہ قائم رکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha