بدھ 20 مئی 2026 - 16:35
حوزہ علمیہ اور علماء کی آج اہم ذمہ داری عوامی موجودگی میں استقامت اور استمرار کو برقرار رکھنا ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اینانلو نے کہا: میدان میں عوام کی موجودگی اور استقامت نے دشمن کو شک و تردید میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج حوزاتِ علمیہ کا فریضہ معاشرے میں مشکلات اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور اس (عوامی) موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد اینانلو نے مدرسہ علمیہ صالحیہ کرمان میں صوبے کے طلبہ، اساتذہ اور علماء کے ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں ایمان کے راستے میں استقامت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ایک ایمانی تحریک کا آغاز انتہائی قیمتی ہوتا ہے لیکن اس کا سب سے اہم حصہ اس راستے میں استقامت اور پائیداری ہے، خاص طور پر مشکل حالات، اتار چڑھاؤ اور مفادات کے تصادم میں۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کے حوالے سے کہا: استقامت وہی راستہ ہے جسے انسان ولایت کے راستے میں منتخب کرتا ہے اور اگر ولایت اہل بیت علیہم السلام زندگی کے تمام مراحل میں حاکم ہو تو یہ وہی استقامت ہے جس پر قرآن کریم نے زور دیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد اینانلو نے کہا: جیسا کہ رہبر شہید (رہ) نے پیشگوئی کی تھی، اگر ملک میں کوئی واقعہ پیش آئے تو عوام میدان میں آئیں گے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ عوامی موجودگی مختلف مواقع پر خود بخود تشکیل پائی ہے۔

انہوں نے کہا: اس عوامی بعثت سے بھی زیادہ اہم اس میں استمرار اور استقامت ہے اور اس راستے پر چلنا ہے جو مقام معظم رہبری نے متعین کیا ہے کیونکہ اس راستے سے کوئی بھی انحراف سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین اینانلو نے موجودہ حالات میں طلبہ اور علماء کے فریضے کو بہت اہم قرار دیا اور کہا: عوام کی موجودگی میں استقامت اور استمرار کو برقرار رکھنا اور اس تحریک میں انحراف کو روکنا، حوزات علمیہ اور روحانیت کی سب سے اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔

انہوں نے طلبہ کی عوام کے مختلف طبقات میں موجودگی کو ضروری قرار دیا اور کہا: میدان میں عوام کی موجودگی اور استقامت نے دشمن کو شک و تردید میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج حوزاتِ علمیہ کا فریضہ معاشرے میں مشکلات اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور اس (عوامی) موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha