پیر 30 مارچ 2026 - 13:26
رہبرِ انقلاب کا آیت اللہ العظمی سیستانی اور عراقی عوام کے نام پیغام 

حوزہ/ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں دوٹوک موقف اختیار کرنے اور ایران کی حمایت پر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور عراقی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں دوٹوک موقف اختیار کرنے اور ایران کی حمایت پر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور عراقی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف ہونے والی جارحیت کے خلاف مرجعِ اعلی اور عوام کے واضح اور جرات مندانہ موقف کو سراہا۔

رہبرِ معظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حساس حالات میں عراق کی دینی مرجعیت اور عوام کی جانب سے ایران کے حق میں آواز بلند کرنا نہایت اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ادھر گزشتہ دنوں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے ایک اہم اپیل جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے ایران اور لبنان کے عوام کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی اس اپیل کو عالمِ اسلام میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے اسلامی یکجہتی کے مظہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ خصوصی پیغام اُس موقع پر عراقی شخصیت شیخ ہمام حمودی کے حوالے کیا گیا، جب عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور ایران کے خلاف حالیہ اقدامات کے تناظر میں اسلامی دنیا کے مشترکہ موقف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha