جمعرات 26 مارچ 2026 - 17:06
ٹرمپ کی خوشنودی کی خاطر پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر نہ لگایا جائے، علامہ جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایران سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں، کیونکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے جو نظریہ اور عزم درکار ہے وہ نہایت کمزور ہے، ہمارے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کرتے اور اسے سلوٹ کرتے نظر آتے ہیں، ملک میں ایسے بحران پیدا کیے جا رہے ہیں جو درحقیقت موجود ہی نہیں، اور یہ صورتحال خود ریاستی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ قومی ارادوں کی فتح، تشکیل، مضبوطی اور استحکام کا دن ہے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ کس طرح قومی عزم غلامی اور ظلم پر غالب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قیامِ پاکستان کے بعد سے یہاں ایسے حکمران مسلط رہے جن میں ایک مشترک صفت غلامانہ ذہنیت تھی۔ برطانوی دور میں قائم غلامانہ نظامِ تعلیم و تربیت آزادی کے بعد بھی جاری رہا، اور اسی نظام کے تحت نسلیں تربیت پاتی رہیں، جس کے باعث آج بھی ہم غلامی کے دائرے میں محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایران سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں، کیونکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے جو نظریہ اور عزم درکار ہے وہ نہایت کمزور ہے، ہمارے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کرتے اور اسے سلوٹ کرتے نظر آتے ہیں، ملک میں ایسے بحران پیدا کیے جا رہے ہیں جو درحقیقت موجود ہی نہیں، اور یہ صورتحال خود ریاستی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی موجودہ ڈائریکٹر انٹیلیجنس نے ایران کے خلاف جنگ کا جو جواز پیش کیا، عین جنگ کے دوران پاکستان کو بھی اسی نوعیت کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں یہی ہے کہ حکمران گزشتہ تلخ تجربات کی روشنی میں امریکی بلاک کا ساتھ نہ دیں اور ایسے فیصلے کریں جو دفاعِ پاکستان، امتِ مسلمہ کے تحفظ اور نظریۂ پاکستان سے ہم آہنگ ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha