اتوار 29 مارچ 2026 - 01:07
8 شوال: یومِ انهدام جنت البقیع

حوزہ/ اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کے نائب صدر زوار مشعیب احمد اصغری نے اپنے جاری کرده پریس بیان میں کہا کہ تقریباً ایک صدی گزرنے کے بعد بھی امّت مُسلمہ کی خاموشی اس بات کا ثبوت پیش کرتی ہے کہ ظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا مطلب خود ظالموں میں شمار ہونے کے برابر عکاسی کرتا ہے هے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کے نائب صدر زوار مشعیب احمد اصغری نے اپنے جاری کرده پریس بیان میں کها که تقریباً ایک صدی گزرنے کے بعد بھی امّت مُسلمه کی خاموشی اس بات کا ثبوت پیش کرتی هے که ظالم کے خلاف آواز بلند نه کرنا مطلب خود ظالموں میں شمار هونے کے برابر عکاسی کرتا هے۔

دُخترِ سرورِ کونین ص مادرِ حسنین و کریمین ع اور زوجه امیر المومنین و امام المتقین امام علی المرتضیٰ علیه السلام پاک بی بی فاطمه زھراء سلام الله علیها اور آئمه معصومین علیه السلام کے روزوں کو بے دردی کے ساتھ مسمار کیا گیا اور فتوے لگائے گئے۔

مسلمانوں کی چپ پر وقت کے یزید اور وه لوگ جو همیشه اولاد علی ع اور شیعان علی ع سے بغض رکھتے هیں اور تعاقب میں رهتے هیں وه خوش هیں کیونکه وه اپنے مقصد میں شاید کامیاب هو گئے هیں۔

مگر انکو یه معلوم هی نهیں که وه جس پر یه خوش هیں وهی ظلم جو انھوں نے کیا اس کا کبھی سخت احتساب بھی هوگا۔

پر جب روزوں کی تعمیرات کی بات کی جاۓ اور تعمیرات تک احتجاج کیا جاۓ اور مسلمانوں کو آواز بلند کرنے کا بولا جائے تو خاموشی چھا جاتی هے۔

سچ همیشه کڑوا هوتا هے دنیا کو سچائی کا علم هو جائے اور هر شخص آواز بلند کرے تو روزے تعمیر بھی جلد هونگے اور روز محشر منھ دکھانے کے لائق بھی۔

مزید او آی سی مسلمان ملکوں کو مطالبه پیش کرتے هیں که جلد از جلد روزوں کو تعمیر اور اس کام کو ممکن بنایا جائے اور مسلم ممالک کی بیچینی کو دور کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha