منگل 21 جولائی 2026 - 16:42
وفاق المدارس الشیعہ کے تعزیتی وفد کی شہید رہبر معظم کے مراسم تشییع میں شرکت پاکستان کی نمائندگی تھی، مولانا سید ضیا ءالحسن نجفی

حوزہ/ دنیا بھر سے علمائے کرام او ر وفود کی شرکت نے اتحاد امت کے بہترین گلدستے کا منظر پیش کیا،جامعتہ المنتظر میں میڈیا ٹیم سے گفتگو

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید ضیا ءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر وفاق اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مراسمِ تشییع، نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کرکے پاکستان عوام کی طرف سے ایرانی قوم کی بہادری شجاعت اور استقامت کی تحسین کی اورانہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا دنیا بھر سے علمائے کرام اور وفود کی شرکت نے اتحاد امت کے بہترین گلدستے کا منظر پیش کیا۔وطن واپسی پر حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوں نے کہا رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی نمائندگی مجھ سمیت مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا محمد تحسین اور مولانا لعل حسین توحیدی پر مشتمل وفد نے کی۔

وفد نے دورہ ایران کو اپنے روحانی، علمی اور سفارتی نوعیت کے اس اہم دورے کو امت مسلمہ کے اتحاد، دینی روابط کے استحکام اور شہداءکی یاد کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا تہران میں وفد نے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم الشان الوداعی مراسم میں شرکت کی جہاں لاکھوں سوگواران نے عقیدت و احترام کے ساتھ شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفد نے ایران اور محاذِ مقاومت کے موضوع پر منعقدہ علمی نشست، بین الاقوامی کانفرنس "خامنہ ای، رہبرِ جاویدانِ مقاومت" اور دیگر اہم تقریبات میں شرکت کی، جن میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، فلسطین و لبنان کے مسائل اور اسلامی بیداری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے مختلف مواقع پر آیت اللہ محسن قمی ،دفتر مقامِ معظمِ رہبری میں معاون امورِ بین الاقوامی اور عضو مجلس خبرگان رہبری آیت اللہ رمضانی رئیس مجمع جہانی اہل البیت، آیت اللہ علی رضا اعرافی رئیس حوزہ علمیہ قم المقدس،و عضو مجلس خبرگان رہبری،آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری،ڈاکٹر علی عباسی رئیس جامعہ المصطفیٰ العالمیہ اور دیگر ممتاز علماء سے ملاقاتیں کیں اور صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیت، سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ایرانی علماء نے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی عدم موجودگی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور ان کے دیرینہ علمی و دینی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قم المقدس میں حوزہ علمیہ اور جامعة المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام متعدد بین الاقوامی علمی و تعزیتی نشستوں میں وفد نے شرکت کی، جبکہ مسجد مقدس جمکران میں شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمازِ جنازہ اور تشییع جنازہ میں بھی شریک ہوا۔ وفد نے اختتامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میزبان اداروں کی خدمات کو سراہا اور اسلامی ممالک کے درمیان علمی و دینی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد نے قم المقدسہ میں حضرت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا اور مشہد مقدس میں حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی ۔انہوں نے مشہد میں آیت اللہ سید باقر مصباح موسوی سے ملاقات کرکے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha